Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 41
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ
قَالَ : اس نے کہا ھٰذَا : یہ صِرَاطٌ : راستہ عَلَيَّ : مجھ تک مُسْتَقِيْمٌ : سیدھا
فرمایا بس یہی سیدھی راہ ہے جو مجھ تک پہنچانے والی ہے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا بس یہی سیدھی راہ ہے جو مجھ تک پہنچ جاتی ہے ۔ 41۔ سیدھا راستہ کیا ہے ؟ فرمایا وہ سیدھا راستہ ایمان و اطاعت واعمال صالحہ کا ہے کہ اس پر چل کر ہی بندہ اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو کوئی راہ ہدایت پر چلنے کا واقعی قصد کرتا ہے اسے وہ راہ ضرور مل جاتی ہے اور قانون الہی بھی یہی ہے کہ ہر وہ شخص جو تلاش کرتا ہے پالیتا ہے ، مفسرین نے کہا ہے کہ ” علی “ بمعنی ” الی “ ہے یعنی مجھ تک پہنچانے والا یہ صراط مستقیم ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ ” ھذا “ کا مشار الیہ اخلاص ہے یعنی جس نے بناوٹ اور ریا ‘ تکلیف اور تصنع سے کلیۃ اجتناب کرتے ہوئے اخلاص کو اپنا شعار بنایا ہے وہی اس راہ پر گامزن ہوا جو سیدھا اس کی ہمارے پاس لے آئے گا ۔
Top