Tadabbur-e-Quran - Al-Waaqia : 38
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠   ۧ
لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں کے لیے
یہ نعمتیں داہنے والوں کے لیے ہوں گی۔
(لا صحب الیمین) (38)۔ اس کو (انا انشانھن انشاء) سے متعلق بھی مان سکتے ہیں اور بمتدائے مخدوف کی خبر بھی قرار دے سکتے ہیں، اگر پہلی صورت مانیں تو معنی یہ ہوں گے کہ اس خاص اٹھان اور ان خاص اوصاف کی حوریں ہم نے اصحاب الیمین کے لیے تیار کر رکھی ہیں۔ دوسری صورت میں مفہوم یہ ہوگا کہ یہ ساری نعمتیں جو اوپر بیان ہوئیں، ہمارے ہاں اصحاب الیمین کے لیے ہیں۔ میرا رجحان پہلی صورت کی طرف ہے، لیکن دونوں صورتوں میں سے جو بھی اختیار کی جائے با اعتبار مدعا کوئی خاص فرق نہیں ہوگا، صرف بلاغت بیان کے اعتبار سے نازک سا فرق واقعہو گا جس کا اندازہ اہل ذوق خود کرسکتے ہیں اس وجہ سے وہ وجوہ ترجیح کی بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (ثلۃ من الاولین وثلۃ من الاخرین)
Top