Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 38
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠   ۧ
لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں کے لیے
یہ سب کچھ دائیں بازو والوں کے لئے ہوگا
[ 36] اصحاب یمین کی سرفرازیوں کا ذکر وبیان : لاصحاب الیمن کا تعلق " انا انشاناھن " سے بھی ہوسکتا ہے۔ سو اس صورت میں اس کا معنی و مطلب یہ ہوگا کہ ہم ان کو کنواری بنادیں گے اصحاب یمین کے لیے۔ یعنی ان عورتوں کو خاص طور پر اصحاب یمین کیلئے پیدا کیا گیا ہوگا یعنی " انا انشاناھن لاصحاب الیمین " [ خازن وغیرہ ] اور دوسرا احتمال اس میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کو مبتدائے محذوف کی خبر قرار دیا جائے۔ یعنی ان تمام نعمتوں کو ہم نے اصحاب یمین کیلئے پیدا کیا ہوگا، [ خازن وغیرہ ] اور ترجمہ کے اندر ہم نے اسی کا لحاظ کیا ہے، بہرکیف ان دونوں صورتوں میں جو بھی اختیار کی جائے معنی اور مدعا کے اعتبار سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، اصحاب یمین کو ان سب ہی نعمتوں سے نوازا جائے گا سو اس ارشاد سے اصحاب یمین کی سرفرازیوں کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نصیب فرمائے اور محض اپنے فضل و کرم سے نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ویا اکرم الاکرمین،
Top