Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 28
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
بَلْ : بلکہ بَدَا لَهُمْ : ظاہر ہوگیا ان پر مَّا : جو كَانُوْا يُخْفُوْنَ : وہ چھپاتے تھے مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَلَوْ : اور اگر رُدُّوْا : واپس بھیجے جائیں لَعَادُوْا : تو پھر کرنے لگیں لِمَا نُهُوْا : وہی روکے گئے عَنْهُ : اس سے و : اور َاِنَّهُمْ : بیشک وہ لَكٰذِبُوْنَ : جھوٹے
در حقیقت یہ با ت وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بے نقاب ہو کر ان کے سامنے آ چکی ہوگی، ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے، وہ تو ہیں ہی جھوٹے (اس لیے اپنی اس خواہش کے اظہار میں بھی جھوٹ ہی سے کام لیں گے)
بَلْ [ بلکہ ] بَدَا [ نمایاں ہوا ] لَهُمْ [ ان کے لئے ] مَّا [ وہ جو ] كَانُوْا يُخْفُوْنَ [ وہ لوگ چھپاتے تھے ] مِنْ قَبْلُ ۭ [ اس سے پہلے ] وَلَوْ [ اور اگر ] رُدُّوْا [ وہ لوٹائے جائیں ] لَعَادُوْا [ تو ضرور دوبارہ کریں گے ] لِمَا [ اس کو ] نُهُوْا [ انہیں روکا گیا ] عَنْهُ [ جس سے ] وَاِنَّهُمْ [ اور بیشک یہ لوگ ] لَكٰذِبُوْنَ [ یقینا جھوٹ کہنے والے ہیں ]
Top