Mutaliya-e-Quran - Al-Waaqia : 27
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ
وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : اور دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والے
اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
[وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ ڏ : اور داہنی طرف والے ] [مَآ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : کیا (ہوں گے) داہنے طرف والے ] نوٹ۔ 1: پیچھے آیت ۔ 8 ۔ 9 ۔ میں لفظ ما آیا ہے اور اب آیت ۔ 27 ۔ میں اس کا اعادہ ہوا ہے اور آگے آیت ۔ 41 میں پھر اعادہ ہوگا ۔ ان میں جو استفہام ہے یہ اظہار شان و عظمت کے لیے بھی آتا ہے اور اظہار نفرت و کراہیت کے لیے بھی ۔ اظہار عظمت کے لیے ہو تو مطلب ہوتا ہے کہ ان کے عالی مقامی کا کیا کہنا ہے اور اظہار نفرت کے لیے ہو تو مطلب ہوتا ہے ان کی بدحالی اور بدانجامی کا کیا پوچھتے ہو ، یہ اسلوب کلام اس صورت میں اختیار کیا جاتاجب صورتحال کی تصویر الفاظ میں کھینچنی ممکن نہ ہو اور صورت واقعہ قیاس و گمان کی رسائی سے اور الفاظ کے احاطہ سے ماوراء ہوں ۔ (تدبر قرآن سے ماخوذ)
Top