تشریح : اس آیت میں دعا ہے انسان اللہ سے التجا کرتا ہے کہ زندگی کے ہر لمحہ میں، ہر قدم پر ہمیں وہ طریقے بتا جو ہماری فلاح اور ہماری نجات کا ذریعہ بنیں کیونکہ تجھ سے بڑا نہ کوئی رہبر ہے اور نہ ہی ہمدرد و مہربان، تو بہترین رہبر و راہنما ہے۔ ہمیں ان بہترین لوگوں کی راہوں پر چلنے کی توفیق اور ہدایت کر کہ جنہوں نے دنیا و آخرت میں نجات حاصل کی جن کا ذکر اگلی آیت میں موجود ہے۔