Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 2
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا : نہیں ہے اس کا واقعہ ہونا كَاذِبَةٌ : کوئی جھوٹ
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
2 : لَیْسَ لِوَقْعَتِھَا کَاذِبَۃٌ (اس کا جھٹلانے والا کوئی نہ ہوگا) کاذبہ یہ نفس کی صفت ہے مطلب یہ ہے جب قیامت واقع ہوجائے گی تو کوئی نفس اس وقت ایسا نہ ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بول سکے۔ اور غیب کی تکذیب میں کذب بیانی کرے۔ کیونکہ اس وقت ہر نفس ایمان لانے اور سچ بولنے اور تصدیق کرنے والا ہوگا۔ آج کی دنیا میں اکثرنفوس جھوٹ بولنے والے ‘ تکذیب کرنے والے ہیں۔ نحو : لوقعتھا کی لام اسی طرح ہے جیسا اس ارشاد میں : یٰلیتنی قدمت لحیاتی ] الفجر : 24[
Top