Tafseer-e-Jalalain - Al-Waaqia : 2
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا : نہیں ہے اس کا واقعہ ہونا كَاذِبَةٌ : کوئی جھوٹ
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
لیس لوقعتھا کاذبۃ اس آیت کے دو مطلب ہوسکتے ہیں (1) اول یہ ہے کہ دنیا میں تو وقوع قیامت کی تکذیب کرنے والے بیشمار لوگ ویں مگر جب قیامت برپا ہوگی اور روز روشن کی طرح سامنے آکھڑی ہوگی تو کوئی متنفس یہ کہنے والا نہ ہوگا کہ یہ واقعہ پیش نہیں آیا ہے، مفسر علام نے بھی اسی مطلب کو اختیار کیا ہے (2) دوسرا یہ کہ اس کے وقوع کا ٹل جانا ممکن نہ ہوگا اور خدا کے سوا اس کو کوئی ٹال بھی نہیں سکتا مگر وہ ٹالے گا نہیں۔
Top