Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 2
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا : نہیں ہے اس کا واقعہ ہونا كَاذِبَةٌ : کوئی جھوٹ
نہیں ہے اس کے ہو پڑنے میں کچھ جھوٹ2
2  یعنی قیامت جب ہو پڑے گی اس وقت کھل جائے گا کہ یہ کوئی جھوٹی بات نہیں۔ نہ اسے کوئی ٹال سکے گا۔ نہ واپس کرسکے گا۔ اور (لَا يَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ يَّمُوْتُ ) 16 ۔ النحل :38) وغیرہ کے جھوٹے دعوے سب ختم ہوجائیں۔ کوئی شخص جھوٹی تسلیوں سے اس دن کی ہولناک سختیوں کو گھٹانا چاہے یہ بھی نہ ہوگا۔
Top