Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 14
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ
وَقَلِيْلٌ : اور تھوڑے ہیں مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ : پچھلوں میں سے
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
14 : وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ (اور پچھلے لوگوں میں سے تھوڑے ہونگے) اور یہ آدم (علیہ السلام) سے محمد ﷺ تک تمام امتوں سے ہونگے۔ قلیل من الآخرین اس سے محمد ﷺ کی امت مراد ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ من الاولین سے اس امت کے متقدمین اور آخرینؔ سے امت کا پچھلا طبقہ مراد ہے۔ جیسا کہ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ دونوں طبقے میری امت سے ہیں۔ ( طبری۔ ابن عدی، بحو الٰہ کشاف)
Top