Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 95
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ
وَمَنْ : اور جس يَّهْدِ اللّٰهُ : اللہ ہدایت دے فَمَا : تو نہیں لَهٗ : اس کے لیے مِنْ : کوئی مُّضِلٍّ ۭ : گمراہ کرنے والا اَلَيْسَ : کیا نہیں اللّٰهُ : اللہ بِعَزِيْزٍ : غالب ذِي انْتِقَامٍ : بدلہ لینے والا
بیشک اللہ ہی بیج کو اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے وہی جان دار کو بےجان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کو جان دار سے نکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہے پھر تم کہاں الٹے پھرے جا رہے ہو
-95 بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑتا ہے یعنی بیج ہر قسم کے اور ہر قسم کی گٹھلیاں جب زمین میں دبا دی جائیں تو ان کو شگاف دیکر اگانا یہ اسی کا کام ہے وہی جان دار کو بےجان سے نکالنا ہے اور بےجان کو جاندار سے نکالنے والا ہے یعنی انڈے سے مرغی اور مرغی سے انڈا یا نطفہ سے انسان اور انسان سے نطفہ یہی تو اللہ تعالیٰ ہے جو عبادت کا حقیقی مستحق ہے پھر تم کہاں الٹے پھرے جا رہے ہو یعنی غیروں کی عبادت کے لئے
Top