Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 5
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ؕ فَسَوْفَ یَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ
فَقَدْ كَذَّبُوْا : پس بیشک انہوں نے جھٹلایا بِالْحَقِّ : حق کو لَمَّا : جب جَآءَهُمْ : ان کے پاس آیا فَسَوْفَ : سو جلد يَاْتِيْهِمْ : ان کے پاس آجائے گی اَنْۢبٰٓؤُا : خبر (حقیقت) مَا كَانُوْا : جو وہ تھے بِهٖ : اس کا يَسْتَهْزِءُوْنَ : مذاق اڑاتے وہ
سو انہوں نے اس حق کی بھی تکذیب کی جب وہ حق ان کے پاس آیا تو اب بہت جلد ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہو جائیگی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے کیا ان کافروں نے
-5 سو انہوں نے اپنی عادت کے موافق اس سچی کتاب یعنی قرآن کریم کی بھیجب وہ ان کے پاس آیا تکذیب ہی کی اور قرآن جیسی سچی کتاب کا بھی کوئی اثر قبول نہیں کیا بلکہ اس سچی کتاب کی تکذیب کی اور اس کا مذاق اڑایا پس ان کو عنقریب اس چیز کی حقیقت معلوم ہوجائے گی اور ان کو اس بات کا بہت جلد پتہ لگ جائے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اور جس کے ساتھ استہزا کیا کرتے تھے۔
Top