Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 149
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ
قُلْ : فرمادیں فَلِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے الْحُجَّةُ : حجت الْبَالِغَةُ : پوری فَلَوْ شَآءَ : پس اگر وہ چاہتا لَهَدٰىكُمْ : تو تمہیں ہدایت دیتا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
آپ ان سے کہہ دیجیے کہ صاف اور محکمہ دلیل اللہ ہی کے لئے ہے پھر اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ پر لے آتا۔
-149 اور جب یہ بات ظاہر ہوگئی کہ ان کے پاس کوئی حجت اور دلیل نہیں ہے تو اے پیغمبر ﷺ ان سے کہہ دیجیے کہ انتہائی واضح پوری اور مضبوط دلیل تو اللہ ہی کے لئے پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو راہ ہدایت دکھا دیتا اور تم سب کو راہ پر لے آتا یعنی ایک طرف کوئی سند نہیں اور دوسری طرف مضبوط دلائل موجود ہیں تو اللہ تعالیٰ کا الزام ان پر پورا ہوگیا۔
Top