Tafseer-e-Majidi - Al-An'aam : 149
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ
قُلْ : فرمادیں فَلِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے الْحُجَّةُ : حجت الْبَالِغَةُ : پوری فَلَوْ شَآءَ : پس اگر وہ چاہتا لَهَدٰىكُمْ : تو تمہیں ہدایت دیتا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
آپ کہہ دیجیے کہ پوری حجت تو اللہ ہی کی رہی اور اگر (اللہ) چاہتا تو سب کو ضرور ہدایت دے دیتا،230 ۔
230 ۔ یعنی اگر اس کی مشیت تکوینی یہی ہوتی تو تم سب لوگ محروم الارادہ ومسلوب الاختیار ہو کر بس ایک ہی ڈھرے پر اضطرارا چلتے، لیکن اس نے اجر وصلہ تو ایمان اختیار پر رکھا ہے نہ کہ ایمان اضطراری پر۔ انہ قدشاء منھم الایمان اخیتارا ولو شاء اللہ الایمان منھم قسرا لکان علیہ قادرا ولکنھم کانوا لایستحقون بہ الثواب والمدح۔ (جصاص) (آیت) ” فللہ حجۃ البالغۃ “۔ اللہ کی حجت پوری کی پوری رہی اور تمہاری حجت باطل ہوگئی۔
Top