Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 8
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ
فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : پس دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : دائیں ہاتھ والے
ایک داہنے والے سو کیسی اچھی حالت میں ہیں داہنے والے۔
(8) ایک داہنے والے سو کیسے اچھے ہیں داہنے والے۔ یعنی وہ اہل سعادت جن کے نامہ اعمال داہنے ہاتھوں میں ہوں گے یا ابتداء میں جب حضرت آدم (علیہ السلام) کی ذریت کو ان کی پشت سے نکالا تو یہ حضرت آدم کی دائیں جانب تھے یا قیامت کے دن جب لوگ عزت کے ساتھ بٹھائے جائیں گے تو یہ داہنی طرف ہوں گے۔
Top