Kashf-ur-Rahman - Al-Baqara : 78
وَ مِنْهُمْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ
وَمِنْهُمْ : اور ان میں أُمِّيُّوْنَ : ان پڑھ لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہیں جانتے الْكِتَابَ : کتاب اِلَّا اَمَانِيَّ : سوائے آرزوئیں وَاِنْ هُمْ : اور نہیں وہ اِلَّا : مگر يَظُنُّوْنَ : گمان سے کام لیتے ہیں
اور کچھ ان میں ایسے ناخواندہ بھی ہیں جو توریت کا علم نہیں رکھتے مگر انہوں نے محض سنی سنائی باتوں پر چند امیدیں قائم کر رکھی ہیں اور سوائے اس کے نہیں کہ وہ محض خیالات باندھا کرتے ہیں۔
Top