تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 25
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿25﴾
- وَمِنْهُمْاور ان سے
- مَّنْجو
- يَّسْتَمِعُکان لگاتا تھا
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- وَجَعَلْنَااور ہم نے ڈالدیا
- عَلٰيپر
- قُلُوْبِهِمْان کے دل
- اَكِنَّةًپردے
- اَنْکہ
- يَّفْقَهُوْهُوہ (نہ) سمجھیں اسے
- وَاور
- فِيْٓ اٰذَانِهِمْان کے کانوں میں
- وَقْرًابوجھ
- وَاِنْاور اگر
- يَّرَوْاوہ دیکھیں
- كُلَّتمام
- اٰيَةٍنشانی
- لَّا يُؤْمِنُوْانہ ایمان لائیں گے
- بِهَااس پر
- حَتّٰٓيیہانتک کہ
- اِذَاجب
- جَآءُوْكَآپ کے پاس آتے ہیں
- يُجَادِلُوْنَكَآپ سے جھگرتے ہیں
- يَقُوْلُکہتے ہیں
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْٓاانہوں نے کفر کیا
- اِنْنہیں
- هٰذَآیہ
- اِلَّآمگر (صرف)
- اَسَاطِيْرُکہانیاں
- الْاَوَّلِيْنَپہلے لوگ (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں