تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 46. Al-Ahqaf · Ayah 23
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿23﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- الْعِلْمُعلم
- عِنْدَ اللّٰهِ ڮاللہ کے پاس ہے
- وَاُبَلِّغُكُمْاور میں پہنچاتا ہوں تمہیں
- مَّآ اُرْسِلْتُجو میں بھیجا گیا ہوں
- بِهٖاس کے ساتھ
- وَلٰكِنِّىْٓاور لیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تمہیں
- قَوْمًاگروہ، لوگ
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت کرتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو