تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 90
اِلَّا الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ اِلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ اَوْ جَآءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ اَنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ اَوْ یُقَاتِلُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَیْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْ١ۚ فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ وَ اَلْقَوْا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ١ۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ عَلَیْهِمْ سَبِیْلًا﴿90﴾
- اِلَّامگر
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَصِلُوْنَمل گئے ہیں (تعلق رکھتے ہیں
- اِلٰىطرف (سے)
- قَوْمٍقوم
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
- وَبَيْنَھُمْاور ان کے درمیان
- مِّيْثَاقٌعہد (معاہدہ)
- اَوْیا
- جَآءُوْكُمْوہ تمہارے پاس آئیں
- حَصِرَتْتنگ ہوگئے
- صُدُوْرُھُمْان کے سینے (ان کے دل)
- اَنْکہ
- يُّقَاتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
- اَوْیا
- يُقَاتِلُوْالڑیں
- قَوْمَھُمْاپنی قوم سے
- وَلَوْاور اگر
- شَآءَ اللّٰهُچاہتا اللہ
- لَسَلَّطَھُمْانہیں مسلط کردیتا
- عَلَيْكُمْتم پر
- فَلَقٰتَلُوْكُمْتو یہ تم سے ضرور لڑتے
- فَاِنِپھر اگر
- اعْتَزَلُوْكُمْتم سے کنارہ کش ہوں
- فَلَمْپھر نہ
- يُقَاتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
- وَاور
- اَلْقَوْاڈالیں
- اِلَيْكُمُتمہاری طرف
- السَّلَمَصلح
- فَمَا جَعَلتو نہیں دی
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَلَيْهِمْان پر
- سَبِيْلًاکوئی راہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح کا) عہد ہو یا اس حال میں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائیں (تو احتراز ضروری نہیں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستی کرنے کی) کوئی سبیل مقرر نہیں کی