تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 89
وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَآءً فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ حَتّٰى یُهَاجِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ١۪ وَ لَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۙ﴿89﴾
- وَدُّوْاوہ چاہتے ہیں
- لَوْ تَكْفُرُوْنَکاش تم کافر ہو
- كَمَاجیسے
- كَفَرُوْاوہ کافر ہوئے
- فَتَكُوْنُوْنَتو تم ہوجاؤ
- سَوَآءًبرابر
- فَلَا تَتَّخِذُوْاپس تم نہ بناؤ
- مِنْھُمْان سے
- اَوْلِيَآءَدوست
- حَتّٰيیہانتک کہ
- يُھَاجِرُوْاوہ ہجرت کریں
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کی راہ
- فَاِنْپھر اگر تم
- تَوَلَّوْامنہ موڑیں
- فَخُذُوْھُمْتو ان کو پکڑو
- وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں قتل کرو
- حَيْثُجہاں کہیں
- وَجَدْتُّمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
- وَلَااور نہ
- تَتَّخِذُوْابناؤ
- مِنْھُمْان سے
- وَلِيًّادوست
- وَّلَااور نہ
- نَصِيْرًامددگار
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ