تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 91
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِیْنَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّاْمَنُوْكُمْ وَ یَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ كُلَّمَا رُدُّوْۤا اِلَى الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِیْهَا١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَعْتَزِلُوْكُمْ وَ یُلْقُوْۤا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ وَ یَكُفُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ع﴿91﴾
- سَتَجِدُوْنَاب تم پاؤ گے
- اٰخَرِيْنَاور لوگ
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- اَنْ يَّاْمَنُوْكُمْکہ تم سے امن میں رہیں
- وَاور
- يَاْمَنُوْاامن میں رہیں
- قَوْمَھُمْاپنی قوم
- كُلَّمَاجب کبھی
- رُدُّوْٓالوٹائے (بلائے جاتے ہیں)
- اِلَى الْفِتْنَةِفتنہ کی طرف
- اُرْكِسُوْاپلٹ جاتے ہیں
- فِيْھَااس میں
- فَاِنْپس اگر
- لَّمْ يَعْتَزِلُوْكُمْتم سے کنارہ کشی نہ کریں
- وَيُلْقُوْٓااور (نہ) ڈالیں وہ
- اِلَيْكُمُتمہاری طرف
- السَّلَمَصلح
- وَيَكُفُّوْٓااور روکیں
- اَيْدِيَھُمْاپنے ہاتھ
- فَخُذُوْھُمْتو انہیں پکڑو
- وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں قتل کرو
- حَيْثُجہاں کہیں
- ثَقِفْتُمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
- وَاُولٰٓئِكُمْاور یہی لوگ
- جَعَلْنَاہم نے دی
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَلَيْهِمْان پر
- سُلْطٰنًاسند (حجت)
- مُّبِيْنًاکھلی
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے