Mutaliya-e-Quran - Al-Waaqia : 61
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ
خَلَقَ : اس نے پیدا کیا السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضَ : اور زمین بِالْحَقِّ ۚ : حق (درست تدبیر کے) ساتھ يُكَوِّرُ : وہ لپیٹتا ہے الَّيْلَ : رات عَلَي النَّهَارِ : دن پر وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ : اور دن کو لپیٹتا ہے عَلَي الَّيْلِ : رات پر وَسَخَّرَ : اور اس نے مسخر کیا الشَّمْسَ : سورج وَالْقَمَرَ ۭ : اور چاند كُلٌّ يَّجْرِيْ : ہر ایک چلتا ہے لِاَجَلٍ : ایک مدت مُّسَمًّى ۭ : مقررہ اَلَا : یاد رکھو هُوَ الْعَزِيْزُ : وہ غالب الْغَفَّارُ : بخشنے والا
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے
[عَلٰٓي اَنْ : اس پر کہ ] [نُّبَدِّلَ : ہم تبدیل کردیں (تم کو) ] [اَمْثَالَكُمْ : تمہارے جیسوں سے ] [وَنُنْشِـىَٔـكُمْ : اور ہم اٹھائیں تم کو ] [فِيْ مَا : اس میں جو ] [لَا تَعْلَمُوْنَ : تم لوگ نہیں جانتے ] نوٹ۔ 2: آیت ۔ 61 ۔ میں ہے وَنُنْشِـىَٔـكُمْ فِيْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ۔ اس سے مراد قیامت میں اٹھایا جانا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ہم اس سے عاجز نہیں ہیں کہ تم کو تمہاری موجودہ شکل وہئیت میں پیدا کریں ، اسی طرح ہم اس سے بھی عاجز نہیں ہیں کہ تمہاری تخلیق کا طریقہ بدل کر کسی اور شکل وہیئت میں، کچھ دوسری صفات کے ساتھ تم کو پیدا کریں ، قیامت کے روز ہم تمہیں اسی عمر کے انسان میں پیدا کرسکتے ہیں جس عمر میں تم مرے تھے۔ آج تمہاری بینائی ، سماعت اور دوسرے حواس کا پیمانہ ہم نے کچھ اور رکھا ہے ۔ قیامت کے روز ہم اسے بدل کر کچھ سے کچھ کردیں گے یہاں تک کہ تم وہ کچھ دیکھ اور سن سکو گے جو یہاں نہیں دیکھ سکتے اور نہیں سن سکتے ۔ آج تمہارے ہاتھ پاؤں اور تمہاری کھال میں کوئی گویائی نہیں ہے۔ قیامت کے روز تمہارا ہر عضو اور تمہارے جسم کی کھال کا ہر ٹکڑا ہمارے حکم سے بولنے لگے گا ۔ آج تم ایک خاص حد تک ہی عذاب برداشت کرسکتے ہو جس سے زائد عذاب ہو تو تم زندہ نہیں رہ سکتے ۔ کل تم ایسا عذاب ایسی طویل مدت تک بھگت سکوگے جس کا تم تصور نہیں کرسکتے اور کسی سخت سے سخت عذاب سے بھی تمہیں موت نہ آئے ۔ آج تم سوچ نہیں سکتے کہ کوئی بوڑھا جوان ہواجائے ، کبھی بیمار نہ ہو اور ہمیشہ ہمیشہ وہ ایک ہی عمر کا جوان رہے ۔ کل ہم تمہاری زندگی کے لیے کچھ دوسرے قوانین بنا سکتے ہیں جن کے مطابق جنت میں جاتے ہی ہر بوڑھا جوان ہوجائے اور اس کی جوانی و تندرستی لازوال ہو ۔ (تفہیم القرآن سے ماخوذ)
Top