Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 80
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
تَنْزِيْلٌ : نازل کردہ ہے مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین کی طرف سے
وہ پروردگار عالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
وہ پروردگارِ عالم کی طرف سے نازل کیا گیا ہے 08۔ مصدر بمعنی اسم مفول { تنزیل } بمعنی منزل ہے۔ وہ اللہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ اس کی وضاحت آپ کو عروۃ الوثقی جلد ششم سورة الشعراء کی آیت 012 میں ملے گی۔ گزشتہ کتابوں کو جو مضامین اس میں آگئے ہی وہ بالکل صحیح اور درست ہیں ‘ جو اکام اس مین دیئے گئے ہیں ان کا بجا لانالازم و ضروری ہے اور جن باتوں سے اس نے روکا ہے ان سے رکنا ضروری ہے۔ جو باتیں دوسری آسمانی کتابوں میں ایسی ہیں جن کو قرآن کریم نے بیان نہیں کیا ان میں کس قدر تحریف ہوچکی ہے اس کوئی ضمانت نہیں ہے اور نہ ہی وہ قابل حجت ہیں۔ یہ اس طرح کی وحی نہیں ہے جس طرح کی وحی شیاطین اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو کرتے ہیں۔ لاریب اس کا سرچشمہ لوح محفوظ ہے جس تک ملائکہ اعلیٰ کے سوا کسی کی بھی رسائی نہیں ہے اور اس کا نزول محمد رسول اللہ ﷺ کے دل پر ہوا ہے اور اس کا اثر بھی براہ راست دل ہی پر ہوتا ہے۔ یہ قانون کی کتاب ہے جس کو زندوں کے لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ وہ اس کے مطابق اعمال کرسکیں۔
Top