Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 43
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ
وَّظِلٍّ : اور سائے مِّنْ : سے يَّحْمُوْمٍ : سیاہ دھوئیں کے
اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں
2۔ الفریابی و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر ابن ابی حاتم والحاکم صححہ ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وظلم من یحموم (اور دھویں کے سایہ میں ہوں گے) یعنی سیاہ دھویں کے سائے میں اور دوسرے لفظ میں یوں ہے کہ وہ جہنم کے دھویں کے سایہ میں ہوں گے۔ 3۔ ہناد وعبد بن حمید مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وظل من یحموم سے مراد ہے کہ وہ جہنم کے دھویں کے سائے میں ہوں گے۔ 4۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ وظلم من یحموم سے رماد ہے کہ وہ دھویں کے سائے میں ہوں گے۔ 5۔ عبد بن حمید وابن جریر نے ابو مالک (رح) سے روایت کیا کہ آیت وظل من یحموم سے مراد ہے دھواں۔ 6۔ عبد بن حمید نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آگ سیاہ ہوگی اور اس کے رہنے والے بھی سیاہ ہوں گے اور اس میں ہر چیز سیاہ ہوگی۔
Top