Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ
خَافِضَةٌ : پست کرنے والی ہے رَّافِعَةٌ : اونچا کرنے والی ہے
وہ پست کردے گی بلند کردے گی
خافضہ کی تفسیر 11۔ ابن جریر وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت خافضہ رافعہ سے مراد ہے کہ وہ اپنی آواز قری والوں کو اور دور والوں کو سنادے گی۔ 12۔ ابن جریر وابن ابی حاتم عن عثمان بن سراقہ عن خالد عمر بن خطاب ؓ سے آیت خافضۃ رافعہ کے بارے میں روایت کیا کہ قیامت اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف پستی میں لے جائے گی اور اللہ کے دوستوں کو جنت کی طرف بلند کردے گی۔ 13۔ سعید بن منصور وابن المنذور وابوا الشیخ نے العظمہ میں محمد بن کعب (رح) سے آیت خافضۃ رافعہ کے بارے میں روایت کیا کہ ان لوگوں کو نیچا کردے گی جو دنیا میں اونچے تھے۔ اور ان لوگوں کو اونچا کردے گی۔ جو دنیا میں نیچے تھے۔ 14۔ ابو الشیخ نے سدی (رح) آیت خافضۃ رافعہ کے بارے میں روایت کیا کہ متکبرین کو نیچا کردے گی اور عاجزی کرنے والوں کو اونچا کردے گی 15۔ عبد بن حمید وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ یہ آیت نازل ہوئی آیت اذا وقعت الواقعۃ (جب واقع ہوگی واقع ہونے والی یعنی قیامت) پھر اس کے ساتھ یہ آیت نازل ہوئی آیت لیس لوقعتھا کاذبہ (کہ اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں) اور آیت خافضۃ رافعہ کے بارے میں فرمایا کہ ایک قوم کو اللہ کے عذاب میں پستی میں گرادے گی اور ایک قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عزت و کرامت میں اونچا کردے گی۔ آیت اذا رجت الارض رجا (جب زمین میں سخت زلزلہ آئے گا) یعنی (زمین) میں شدید زلزلہ آئے گا آیت وبست الجبال بسا (اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے) یعنی بالکل ریزہ ریزہ۔
Top