Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 22
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ
وَحُوْرٌ : اور حوریں عِيْنٌ : بڑی آنکھوں والی
اور ان کے لیے بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی
قولہ تعالیٰ : آیت وحور عین : 12۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید نے عاصم بن بہدلہ (رح) سے روایت کیا کہ ابو عبدالرحمن السلمی (رح) نے مجھے اس طرح پڑھایا آیت وحور عین۔ 13 عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو یوں پڑھا آیت وحور عین یعنی ان دنوں میں رفع اور تنوین کے ساتھ۔ 14۔ ابن ابی شیبہ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وحور عین سے مراد ہے کہ ان میں آنکھیں بہت خوبصورت بنائی گئیں۔ 15۔ ابن المنذر نے ابن عباس رضی عنہما سے روایت کیا کہ کأمثال اللؤلؤ المکنون (جیسے پوشیدہ رکھا ہوا موتی) یعنی وہ موتی جو ابھی تک صدف میں ہو اور اس پر ہاتھ نہیں لگا ہو۔ 16۔ ہناد بن السری نے ضحاک (رح) سے آیت کأمثال اللؤلؤ المکنون، کے بارے میں روایت کیا کہ ” اللو لو “ سے مراد ہے کہ وہ ان بڑے بڑے موتیوں کی طرح ہوں گے جن کو کسی چیز کے چھونے کے خوف سے چھپا دیا گیا۔ آیت لایسمعون فیہا لغوا ولا تأتیہا الایۃ۔
Top