Bayan-ul-Quran - Al-Waaqia : 9
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ
وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : کیا ہیں بائیں ہاتھ والے
اور جو بائیں والے ہیں کیسے برے ہیں۔ (ف 4)
4۔ مراد اس سے جن کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے یعنی کفار، اور اس میں اجمالا ان کی حالت کا برا ہونا بتلادیا۔
Top