Mazhar-ul-Quran - Al-A'raaf : 28
فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
فَلَا وَرَبِّكَ : پس قسم ہے آپ کے رب کی لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ مومن نہ ہوں گے حَتّٰي : جب تک يُحَكِّمُوْكَ : آپ کو منصف بنائیں فِيْمَا : اس میں جو شَجَرَ : جھگڑا اٹھے بَيْنَھُمْ : ان کے درمیان ثُمَّ : پھر لَا يَجِدُوْا : وہ نہ پائیں فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ : اپنے دلوں میں حَرَجًا : کوئی تنگی مِّمَّا : اس سے جو قَضَيْتَ : آپ فیصلہ کریں وَيُسَلِّمُوْا : اور تسلیم کرلیں تَسْلِيْمًا : خوشی سے
اور وہ جب کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا اور اللہ نے ہم کو اس کا حکم دیا ہے تم فرماؤ : ” بیشک اللہ ہرگز بری باتوں کا حکم نہیں دیتا ہے، کیا وہ بات لگاتے ہو اللہ پر جس کی تم کو خبر نہیں “
مطلب یہ ہے کہ مکہ کے مشرک ننگے ہوکر خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور کہتے کہ یہ رسم باپ دادا کی اور خدا کا حکم ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں کو نازل کر کے فرمایا کہ پیشتر تم ابھی جان چکے ہو کہ حضرت آدم (علیہ السلام) نے جو سب کے باپ ہیں شیطان کا دھوکا کھایا، تو پھر کسی بےحیائی کے کام پر باپ دادا کا حوالہ دینا اور اس کو خدا کا حکم سمجھنا بڑی نادانی ہے۔ خدائے پاک نے ایسے ناپاد اور بےحیائی کے فعل کا حکم دیا ہے۔ یہ یہ کیونکہ ہوسکتا ہے بغیر جانے بوجھے کیوں خدا پر جھوٹ باندھتے ہو۔ بلکہ خدا نے تو عدل اور انصاف اور مسجد میں خالص اسی کی عبادت کرنے کا حکم دیا ہے اور مرنے کے بعد زندہ کرے گا اس حال پر جس پر وہ تھا۔
Top