Tafseer-e-Usmani - Az-Zumar : 18
یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْ١ۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ١ۚ فَاِنْ كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ١ۚ وَ اِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ١ؕ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ لَا تَدْرُوْنَ اَیُّهُمْ اَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا١ؕ فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا
يُوْصِيْكُمُ : تمہیں وصیت کرتا ہے اللّٰهُ : اللہ فِيْٓ : میں اَوْلَادِكُمْ : تمہاری اولاد لِلذَّكَرِ : مرد کو مِثْلُ : مانند (برابر حَظِّ : حصہ الْاُنْثَيَيْنِ : دو عورتیں فَاِنْ : پھر اگر كُنَّ : ہوں نِسَآءً : عورتیں فَوْقَ : زیادہ اثْنَتَيْنِ : دو فَلَھُنَّ : تو ان کے لیے ثُلُثَا : دوتہائی مَا تَرَكَ : جو چھوڑا (ترکہ) وَاِنْ : اور اگر كَانَتْ : ہو وَاحِدَةً : ایک فَلَھَا : تو اس کے لیے النِّصْفُ : نصف وَلِاَبَوَيْهِ : اور ماں باپ کے لیے لِكُلِّ وَاحِدٍ : ہر ایک کے لیے مِّنْهُمَا : ان دونوں میں سے السُّدُسُ : چھٹا حصہ 1/2) مِمَّا : اس سے جو تَرَكَ : چھوڑا (ترکہ) اِنْ كَانَ : اگر ہو لَهٗ وَلَدٌ : اس کی اولاد فَاِنْ : پھر اگر لَّمْ يَكُنْ : نہ ہو لَّهٗ وَلَدٌ : اس کی اولاد وَّوَرِثَهٗٓ : اور اس کے وارث ہوں اَبَوٰهُ : ماں باپ فَلِاُمِّهِ : تو اس کی ماں کا الثُّلُثُ : تہائی (1/3) فَاِنْ : پھر اگر كَانَ لَهٗٓ : اس کے ہوں اِخْوَةٌ : کئی بہن بھائی فَلِاُمِّهِ : تو اس کی ماں کا السُّدُسُ : چھٹا (1/6) مِنْۢ بَعْدِ : سے بعد وَصِيَّةٍ : وصیت يُّوْصِيْ بِھَآ : اس کی وصیت کی ہو اَوْ دَيْنٍ : یا قرض اٰبَآؤُكُمْ : تمہارے باپ وَاَبْنَآؤُكُمْ : اور تمہارے بیٹے لَا تَدْرُوْنَ : تم کو نہیں معلوم اَيُّھُمْ : ان میں سے کون اَقْرَبُ لَكُمْ : نزدیک تر تمہارے لیے نَفْعًا : نفع فَرِيْضَةً : حصہ مقرر کیا ہوا مِّنَ اللّٰهِ : اللہ کا اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے عَلِيْمًا : جاننے والا حَكِيْمًا : حکمت والا
(یہ) قرآن عربی (زبان میں) ہے اس میں کوئی ٹیڑھی بات نہیں تاکہ لوگ (برے انجام سے) بچیں
قرآن کریم کا نزول عربی زبان میں ہے جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے 28۔ جہاں اور جس جگہ قرآن کریم کا نزول ہوا وہ لوگ وہی زبان بولتے تھے جس زبان میں قرآن کریم کا نزول ہوا اس لیے ان کے لیے بلاشبہ اس وقت سمجھنا کوئی مشکل نہیں تھا کیونکہ ان کو سمجھانے کے لیے کسی مترجم یا شارح اور مفسر کی کوئی ضرورت نہیں تھی جس پر قرآن کریم نازل ہوا تھا وہ بھی اس زبان سے اچھی طرح واقف تھا اس نے اس کے مطابق عمل کر کے ناخواندہ لوگوں کو عملی طور پر بتا دیا کہ قرآن کریم کا مفہوم کیا ہے اگر وہ اس کو سمجھنے کی ذرا بھی کوشش کرتے تو ان کے لیے تو بالکل سہل تھا کوئی بات اس میں اس طرح نہیں کی گئی کہ وہ صاف اور سیدھی نہ ہو اور اس کی آمد کا اصل مقصد بھی یہی تھا کہ لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں اور اپنے آپ کو دوزخ کا ایندھن بننے سے بچا لیں مکہ کے لوگ اس وقت شرک کی بیماری میں سب سے زیادہ مبتلا تھے اور مکی سورتوں اور آیتوں میں بیخ کنی کی گئی ہے باقی باتوں کو چھوا ہی نہیں گیا کیونکہ یہی ام الامراض ہے جس سے بیمار دوسری بیماریوں میں مبتلا ہوتا ہے۔
Top