Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے (نام کی)
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔  
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ : تفصیل کے لیے دیکھیئے سورة ٔ اعلیٰ کی پہلی آیت کی تفسیر۔ حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں :’ ’ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ، آپ اپنے رکوع میں ”سبحان ربی العظیم“ اور سجدے میں ”سبحان ربی الاعلیٰ“ پڑھتے تھے اور کسی بھی رحمت کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے اور کسی بھی عذاب کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے“۔ (ابو داؤد ، الصلاۃ ، باب ما یقول الرجل فی رکوعہ و سجودہ : 871، وقال الالبانی صحیح)
Top