Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 75
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ
فَلَآ اُقْسِمُ : پس نہیں میں قسم کھاتا ہوں بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ : تاروں کے مواقع کی۔ غروب ہونے کی جگہوں کی
پس نہیں ! میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھاتا ہوں !
فَـلَآ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ۔۔۔۔۔۔:”فلا اقسم“ کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ قیامہ کی پہلی آیت کی تفسیر۔ ”مواقع“ موقع“ کی جمع ہے جو ”وقع یقع“ سے ظرف ہے یا مصدر میمی ، گرنے کی جگہیں۔ اس سے مراد ستاروں کے غروب ہونے کے مقامات ہیں ، یا شہاب ِ ثاقب کی صورت میں شیاطین پر برسنے والے ستاروں کے گرنے کے مقامات۔
Top