امیران اندلس

عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی باردوم

عبدالرحمن غافقی نے اندلس کی حکومت اپنے ہاتھ میں لے کر اول ملک کے اندرونی انتظام کو درست اور مکمل کیا‘ اکثر شہروں اور قصبوں میں مدرسے‘ مسجدیں اور پل تعمیر کرائے‘ اس کے بعد فوجی تیاری کر کے ملک فرانس پر حملہ کرنے اور گزشتہ مہموں کی ناکامی کی تلافی کے لیے تیاری شروع کی۔