امیران اندلس

محمد بن عبداللہ اشجعی

محمد بن عبداللہ اشجعی نے وارد اندلس ہو کر بہت جلد ہیثم کے خلاف حالات تحقیق کر لیے اور ہیثم کی خطاکاری کا مکمل ثبوت بہم پہنچ جانے کے بعد اپنے آپ کو اور خلیفہ کے حکم کو لوگوں پر ظاہر کر کے ہیثم کو معزول اور گرفتار کرا کر پابہ جولاں خلیفہ کی خدمت میں روانہ کر دیا‘ اور خود کئی مہینے اندلس میں قیام کر کے وہاں کے انتظامات اور بگڑے ہوئے حالات کو درست کر کے عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی کو اندلس کا امیر بنا کر دمشق کی جانب روانہ ہو گیا۔ یہ واقعہ ۱۱۳ھ کا ہے۔