پہلی فصل
امیر المنجنیق
یہ فوجی انجینئر کا کام دیتا تھا‘ سفر مینا کی پلٹن بھی اسی کے ماتحت ہوتی تھی‘ راستوں کا بنانا‘ میدان جنگ اور کیمپ کے لیے جگہ کا انتخاب کرنا‘ دشمن کے قلعوں کو مسمار کرنا‘ قلعے و مدمے اور مورچے بنانا اس کا کام تھا‘ قلعوں کے محاصرہ کرنے میں اس کے مشوروں‘ اور تجویزوں کو ہمیشہ خصوصی اہمیت حاصل ہوتی تھی۔