پہلی فصل

کاتب

خلیفہ ایک شخص کو اپنا کاتب یا میر منشی مقرر کرتا تھا‘ یہ بھی وزراء میں شمار ہوتا تھا‘ اس کا کام خلیفہ کو باہر کی آئی ہوئی تحریریں سنانا‘ فرامین لکھنا اور خلیفہ کے حکم کے موافق احکام جاری کرنا اور ضروری دستاویزوں کو حفاظت سے رکھنا ہوتا تھا۔ اسی کے ماتحت مختلف صیغوں کے دفاتر ہوتے تھے۔ مثلاً شاہی فرامین کی نقل محفوظ رکھنے کا دفتر‘ محکمہ رجسٹری‘ دیوان الجیوش‘ دیوان النفقات وغیرہ۔