پہلی فصل

ناظر یا مشرف

خلیفہ سلطنت کے تمام محکموں کی نگرانی کے لیے ایک صدر ناظر مقرر کرتا تھا‘ جو ایک وزیر سمجھا جاتا تھا‘ اس کے ماتحت ہر ایک محکمہ کا الگ الگ ناظر یا انسپکٹر مقرر ہوتا‘ مشرف اعلیٰ تمام محکموں کی رپورٹیں حاصل کرنے کے بعد اس کا ضروری خلاصہ خلیفہ کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا۔