پہلی فصل

محتسب

محتسب کا کام یہ ہوتا تھا کہ وہ شہر میں گشت لگا کر لوگوں کو خلاف قانون اور خلاف شرع حرکات و افعال سے باز رکھ کر بد اعمالیوں کی سزا دے‘ محتسب کبھی قاضی القضاۃ اور کبھی صاحب الشرطہ کا ماتحت ہوتا تھا‘ ہم آج کل کی اصطلاح میں اس کو میو نسپل انسپکٹر بھی کہہ سکتے ہیں‘ وہ سوداگروں اور دوکان داروں کے ناپ تول کے پیمانوں کا بھی معائنہ کرتا اور دھوکا دینے والوں کو گرفتار کر کے سزا دے سکتا تھا‘ ہر ایک شہر اور ہر ایک قصبہ میں ایک محتسب معہ اپنے ماتحت عملے کے مقرر ہوتا تھا۔