پہلی فصل
رئیس العسکر
اگرچہ ہر ایک خلیفہ‘ ہر ایک عامل‘ ہر ایک وزیر اور ہر ایک بڑا آدمی سپہ سالار ہو سکتا تھا‘ لیکن خلیفہ کی باقاعدہ افواج کا ایک رئیس العسکر یا سپہ سالار اعظم بھی ہوتا تھا‘ یہ کوئی مستقل اور مدامی عہدہ نہیں سمجھا جاتا تھا‘ بلکہ ہر ایک دستہ فوج کا ایک سپہ سالار ہوتا تھا‘ لڑائی کے وقت خلیفہ جس شخص کو چاہتا ذمہ دار اور سپہ سالار اعظم بنا دیتا‘ جو شخص ہمیشہ بڑی بڑی مہموں میں سپہ سالار بنایا جاتا وہ عام طور پر رئیس العسکر یا رئیس العساکر کہلاتا تھا۔