سیدنا علی رضی اللہ عنہ
نام و نسب
علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے آپ کو ابوالحسن اور ابوتراب کی کنیت سے مخاطب فرمایا‘ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھا‘ آپ پہلی ہاشمیہ تھیں کہ خاندان بنو ہاشم میں منسوب ہوئیں‘ اسلام لائیں اور ہجرت فرمائی‘ سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ کے چچازاد بھائی تھے‘ اور داماد بھی‘ یعنی وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے شوہر تھے‘ آپ میانہ قد مائل بہ پستی تھے‘ دوہرا بدن‘ سر کے بال کسی قدر اڑے ہوئے‘ باقی تمام جسم پر بال ‘ لمبی اور گھنی داڑھی‘ گندم گوں تھے۔