سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

فتح طبرستان

سعید بن العاص رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی گورنری پر مامور ہو کر اور کوفہ پہنچ کر ایک لشکر مرتب کیا‘ اس لشکر میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ ‘ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ‘ ابن عمرو‘ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ‘ حذیفہ بن الیمان وغیرہ بھی شامل تھے‘ اس لشکر کے ساتھ سعید بن العاص رضی اللہ عنہ نے طبرستان پر حملہ کر کے طبرستان و جرجان کے تمام علاقے اور مشہور شہروں کو فتح کر لیا اور یزید بن المہلب کو قومس کی طرف روانہ کیا۔