سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

حلیہ مبارک

آپ میانہ قد چیچک زدہ خوبصورت شخص تھے‘ ڈاڑھی گھنی تھی‘ اس کو حنا سے رنگین رکھتے تھے‘ آپ کی ہڈی چوڑی تھی‘ رنگت میں سرخی جھلکتی تھی‘ پنڈلیاں بھری بھری تھیں‘ ہاتھ لمبے لمبے تھے‘ جسم پر بال تھے‘ سر کے بال گھونگھر والے تھے‘ دونوں شانوں میں زیادہ فاصلہ تھا‘ دانت بہت خوبصورت تھے‘ کنپٹی کے بال بہت نیچے تک آئے ہوئے تھے‘ سیدنا عبداللہ کا قول ہے کہ میں نے سیدنا عثمان سے زیادہ حسین و خوبصورت کسی مرد و عورت کو نہیں دیکھا۔