سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ
اولاد و ازواج
سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی پہلی بیوی قتیلہ بنت عبدالغریٰ تھیں‘ جس سے عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ (عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ) پیدا ہوئے‘ دوسری بیوی آپ رضی اللہ عنہ کی ام رومان تھیں ان کے بطن سے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ‘ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ صدیقہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے‘ جب سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تو پہلی بیوی نے مسلمان ہونے سے انکار کیا‘ اس کو آپ رضی اللہ عنہ نے طلاق دے دی‘ دوسری بیوی ام رومان رضی اللہ عنہ مسلمان ہو گئیں‘ مسلمان ہونے کے بعد بھی آپ رضی اللہ عنہ نے دو نکاح اور کئے‘ ایک اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو جعفر رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی بیوہ تھیں‘ ان کے بطن سے محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے دوسرا نکاح حبیبہ بنت خارجہ انصاریہ رضی اللہ عنہ سے جو قبیلہ خزرج سے تھیں۔ ان کے بطن سے ایک بیٹی ام کلثوم آپ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد پیدا ہوئیں۔