مغولان چنگیزی

سلطان محمد کی وفات

آخر تیرہ سال حکومت کرنے کے بعد بہ عمر ۳۶ سال شب عیدالفطر ۷۱۶ھ کو اس نیک دل اور باخدا سلطان نے وفات پائی۔ اس نے خود ایک شہر سلطانیہ کے نام سے آباد کر کے اپنا دارالسلطنت بنایا تھا۔ مرنے کے بعد اسی شہر میں مدفون ہوا۔ اس کے بعد اس کا بیٹا سلطان ابو سعید بہادر خان تخت نشین ہوا۔: