مغولان چنگیزی

سلطان محمود غازان کی وفات

یہاں تک کہ نواح قزوین میں بتاریخ ۱ شوال یک شنبہ ۷۰۳ھ کو سلطان محمود غازان خان نے وفات پائی۔ اس سلطان کے عہد میں اسلام نے مغلوں کے اندر خوب رواج پایا۔ اور مسلمانوں کو اس بادشاہ عالی جاہ سے بہت فائدہ پہنچا۔ مرتے وقت اس نے وصیت کی کہ میرے بعد میرا بھائی اولجائتو معروف بہ سلطان محمد خدا بندہ تخت نشین ہو۔