دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

حافظ عبیدی

حافظ عبیدی نے تخت نشین ہو کر یکے بعد دیگرے بہت سے وزیروں کو قتل کیا۔ ہر ایک وزیر موقعہ پا کر اور امور سلطنت پر مستولی ہونے کے بعد مخالفت کا اظہار کرتا۔ اور قتل ہوتا تھا۔ آخر اس نے اپنے بیٹے کو وزیر بنایا۔ اس نے بھی موقعہ پا کر باپ کے خلاف خود تخت نشین ہونے کی سازش و کوشش کی۔ آخر حافظ عبیدی نے رضوان نامی ایک سنی المذہب کو اپنا وزیر بنایا کچھ دنوں کے بعد رضوان بھی شیعوں اور امامیوں کی مسلسل مخالفتوں کے باعث اس عہدے سے دست کش ہوا۔ یہ واقعہ ۵۴۳ھ کا ہے اس کے بعد حافظ عبیدی نے کسی کو اپنا وزیر نہیں بنایا۔