دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

آمر عبیدی کا قتل

آخر ۵۲۴ھ میں قرامطہ یا فدائیوں کے ایک گروہ نے سواری کے وقت حملہ کر کے آمرعبیدی کو قتل کر دیا۔ چونکہ اس نے کوئی بیٹا نہ چھوڑا تھا۔ اس لئے اس کے چچا زاد بھائی عبدالمجید نے تخت نشین ہو کر اپنا لقب ’’حافظ لدین اللہ‘‘ رکھا۔ لوگوں نے حافظ لدین اللہ کے ہاتھوں پر اس شرط کے ساتھ بیعت کی۔ کہ آمر کی حاملہ بیوی کے پیٹ سے اگر لڑکا پیدا ہوا تو وہ مستحق حکومت سمجھا جائے گا۔