اندلس میں عیسائیوں کی چیرہ دستی
تاشفین بن علی
۵۳۷ھ میں جب تاشفین بن علی اندلس سے مراکش جا کر باپ کی جگہ تخت نشین ہوا تو اس نے یحییٰ بن علی بن غانیہ کو اندلس کا وائسرائے مقرر کیا تھا۔ یحییٰ نے جہاں تک ممکن ہوا اندلس کو بچایا۔ اور عیسائیوں کے زور کو گھٹانے میں مصروف رہا۔ ادھر دم بہ دم سلطنت مرابطین میں ضعف وانحطاط کے علامات نمودار ہوتے گئے۔ یہاں تک کہ ۲۷ رمضان ۵۳۹ھ میں تاشفین بن علی بحالت ناکامی اور مایوسی عبدالمومن سے شکست کھا کر فوت ہوا۔