دیگر متحارب سلاطین
ابوالولید محمد بن جمہور۔ عبدالملک
اس کی جگہ اس کا بیٹا ابوالولید محمد بن جہور باشندگان قرطبہ کی اتفاق رائے سے حکمران قرطبہ تسلیم کیا گیا یہ بھی اپنے باپ کی طرح اہل علم و فضل کا قدر دان تھا‘ اس کا عہد حکومت تمام ملوک طوائف میں بہتر اور قابل تعریف سمجھا گیا ہے‘ ابوالولید کی وفات کے بعد اس کا بیٹا عبدالملک قرطبہ کا حاکم ہوا‘ اس سے قرطبہ کے لوگ ناراض ہو گئے۔