دیگر متحارب سلاطین
ابن عطاشہ
بنو ذوالنون نے قرطبہ پر چڑھائی کی‘ عبدالملک نے بنو عباد سے امداد طلب کی‘ عبادی فوجوں نے بنو ذوالنون کو تو بھگا دیا‘ لیکن خود قرطبہ پر قبضہ کر کے عبدالملک کو قید کر لیا‘ اس طرح ۴۶۱ھ میں ابن جہور کے خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور معتضد عبادی نے اپنے بیٹے سراج الدولہ کو قرطبہ کا حاکم مقرر کیا‘ لیکن سراج الدولہ کو قرطبہ میں داخل ہونے کے چند ہی روز بعد کسی نے زہر دے کر مار ڈالا اور قرطبہ پر ابن عطاشہ قابض و متصرف ہو گیا۔