قوم کے سب سے گھٹیا انسان کا بڑا بن جانا

قوم کے سب سے گھٹیا انسان کا بڑا بن جانا

یہ نشانی بھی اپنے سے پہلے والی نشانی کے مشابہ ہے۔ یعنی قوم پر وہ آدمی بڑا بن جائے ؛خواہ ایسا کسی سفر میں ہو، یا کسی اجتماعی کام میں ؛ ان پر ایسا آدمی سردار ہو جائے جو اس کے لائق اورمناسب نہیں ہے ( نہ ہی وہ حکمت رکھتاہے اورنہ ہی کوئی نیک نامی ) بلکہ اس کا شمار ذلیل ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ ایسا یا تو اس وقت ہوگا جب زمانے میں ہرطرف فساد ہی پھیلا ہوگا، یا پھر اس وقت ہوگا جب ذلیل لوگوں کا غلبہ ہوجائے گا۔